ابنا: رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے کہا ہےکہ عراقی حکام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے انہیں ایران کی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہم امریکہ کی مدد کا انتظار کررہے تھے اور اگر امریکہ نے ہماری بات نہ مانی تو ہم ایران سے فضائي کاروائیوں کے لئے مدد لیں گے۔واضح رہے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بغداد کے حالیہ دورے میں کہا تھا کہ اگر امریکہ فضائي حملوں کے لئے عراق کی مدد نہیں کرتا ہے تو یہ اس کی غیر ذمہ داری کی علامت ہوگي۔ قابل ذکرہے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر عراق نے ہم سے مدد کی درخواست کی تو ہم عالمی قوانین کے دائرے میں عراق کی مدد کریں گے۔
.......
/169